راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 1 دن بعد ہی توٹ گیا۔ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر رائیلی روسو کا 41 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ توڑا۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہیں پی ایس ایل 8 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے عثمان خان نے یہ ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے نام کیا۔
ملتان سلطانز نے اننگز کے پہلے 10 اوورز میں 15.60 کے رن ریٹ سے 156 رنز بنائے ہیں۔ عثمان خان 43 گیندوں پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں ۔ محمد رضوان 17 گیندوں پر 34 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔