نور مقدم قتل کیس : مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا 

05:54 PM, 11 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ پیر کو سنائے گی۔چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے21 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو قتل کر دیا گیا تھا جس میں پولیس کی تفتیش کے مطابق نور مقدم کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا۔

نور مقدم کے قتل کی ایف آئی آر اُن کے والد اور سابق سفیر شوکت مقدم کی مدعیت میں درج کروائی گئی تھی جس میں مقتولہ کے دوست ظاہر جعفر کو نامزد کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی جبکہ اس سزا کے خلاف ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر اب پیر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزیدخبریں