عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی قیادت میں کروں گا : شاہ محمود قریشی 

03:31 PM, 11 Mar, 2023

لاہور : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج پھر  کہا ہے اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی کی قیادت  میں خود کروں گا۔ 

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ عمران خان کو اول تو گرفتار نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس کا کوئی جواز ہی نہیں۔ تاہم اگر سیاسی مصلحت کے تحت گرفتار کیا بھی گیا تو یہ ان کی عوامی رابطہ منقطع کرنےکی مذموم کوشش ہو گی۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگرعمران خان کو اگر گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کے لیے پارٹی کا یک سٹرکچر موجود ہے جس کے تحت پارٹی کی زمہ داری عارضی طور پر مجھے سونپی جائے گی۔

انھوں نے دعوی کیا کہ رہنمائی اور اصول عمران خان کے ہوں گے اور قیادت بھی عمران خان کی ہو گی میرا رول عمران خان کے فرمان کے مطابق ہو گا اور یہ کردار عارضی ہو گا۔ 

مزیدخبریں