یاسمین راشد عورتوں کی عمران خان ہیں: عظمی بخاری 

یاسمین راشد عورتوں کی عمران خان ہیں: عظمی بخاری 
سورس: File

لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی سوچ فاشسٹ ہے۔ ماردو، مرجاؤ کی سیاست کرتے ہیں۔اس شخص کی سیاست کیلئے کتنی لاشیں بچھانی پڑیں گی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس میں عظمی بخاری  نے کہا کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔عمران خان پر 302 کا پرچہ بنتا ہے، جھوٹا بیانیا بنانے کی کوشش کی۔لاش پر سیاست کی۔ایک کلپ ٹوئٹ کیا جس میں ظل شاہ کو پولیس وین میں بٹھایا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ جیل بھرو تحریک کا ایڈٹ شدہ کلپ تھا۔یاسمین راشد عمران خان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں۔انہوں نے پوری اسٹوری بنائی۔عظمی بخاری نے یاسمین راشد کو عورتوں کی عمران خان قرار دے دیا۔ 

مصنف کے بارے میں