اسلام آباد:بھارت نے رافیل طیارے حاصل کرکے جو سبقت حاصل کی تھی وہ اب پاکستان نے جدید جہاز اپنے اسکواڈرن میں شامل کر کے ختم کر دی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاچالیس سال بعد ائیرفورس نے نئی اسکواڈرن کھڑی کی ہے ،اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جدیدجہاز شامل کر کے ہندوستان کے رافیل طیاروں کی کمر توڑ دی ہے ۔ہندوستان نے رافیل جہاز بیڑے میں شامل کر کے جو برتری حاصل کی تھی اس کا خاتمہ کر دیا ہے ۔
چالیس سال بعد ائیرفورس نے نئی اسکواڈرن کھڑی کی، جدیدجہاز شامل کئے ہندوستان نے رافیل جہاز بیڑے میں شامل کر کے جو برتری حاصل کی اس کا خاتمہ ہوا لیکن آپ نے کسی ایک اپوزیشن لیڈر کا کوئ بیان سنا ہو جو اس پیش رفت پر خوشی کا جھوٹا اظہار ہی کر دیں؟ان کے میڈیا کے کارندے بھی گونگے بنے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2022
فواد چودھری نے ساتھ ہی ساتھ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے لیکن آپ نے کسی ایک اپوزیشن لیڈر کا کوئی بیان سنا ہو جو اس پیش رفت پر خوشی کا جھوٹا اظہار بھی کر رہی ہو ؟ان کے میڈیا کے کارندے بھی گونگے بنے ہیں ۔