عمران خان نے جس طرح آرمی چیف کا مذاق اڑایا اس سے ثابت ہوا وہ پاگل ہوگئے : احسن اقبال

05:37 PM, 11 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج جلسے میں جس طرح آرمی چیف کا تمسخر اڑایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاگل ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی نے جس طرح آج آرمی چیف کا مجمع میں تمسخر اڑوایا اور چند روز پہلے یورپی یونین کے سفیروں کا بھی جلسہ میں مذاق بنوایا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس سے عمران خان کی ذہنی کیفیت کا پتہ چلتا ہے۔ وہ بوکھلا چکے ہیں۔  توازن کھو بیٹھے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں