اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان بھاگنے والے ہیں لیکن انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ عمران خان بتائیں ان کی بہن نے بیرون ملک اثاثے کیسے بنالیے۔
مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جس جمہوریت کیلئے ہم نے کوشش کی عمران خان اسےپٹڑی سے اتار رہے ہیں۔ معاشرے میں ایسی زبان کی اجازت نہیں مگر جواب دینا جانتے ہیں ۔ عمران خان بتائیں ان کی بہن کے بیرون ملک اتنے اثاثےکہاں سے آئے ۔ عمران خان نیازی الیکشن مین دھاندلی کی پیداوار ہے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان پارلیمنٹ کے باہر جتھہ لانا چاہتے ہیں تو انہیں بھی دیکھ لیں گے ۔ تم ڈی چوک پر جھتے جمع کرو، ہم آئینی و قانونی حق استعمال کریں گے ۔ آئینی طور پر ہم حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تمہارے وزیر داخلہ کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے صبر اور قانون کا راستہ اپنایا ۔ کل پارلیمنٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا۔ اے ٹی ایم کے ذریعے جو کمائی آپ نے کھائی، اس کا حساب دیں ۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے حالات سے نمٹنے کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں،یہ نئی بات نہیں ۔ یہ ہمارا سیاسی میدان ہے،ہم اس سے ایک بار نہیں باربار گزرے ہیں ۔ شہبازشریف کاشکریہ ادا کرتا ہوں،وہ پارلیمنٹ کےواقعہ پر اظہار یکجہتی کیلئےآئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنی زبان ٹھیک کرلیں۔