لاہور: سینئر صحافی، معروف شاعر اور سکالر فرہاد زیدی انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹوں کو چھوڑا ہے۔ فرہاد زیدی کے اہل خانہ کے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ فرہاد زیدی ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں جبکہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر اور آرٹس کونسل کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
مرحوم فرہاد زیدی نے بیوہ اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فرہاد زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سینئر صحافی، معروف شاعر اور سکالر فرہاد زیدی انتقال کر گئے
03:10 PM, 11 Mar, 2022