آئی سی سی نے پہلے ٹیسٹ میچ کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دیدیا، سزا بھی مل گئی

آئی سی سی نے پہلے ٹیسٹ میچ کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دیدیا، سزا بھی مل گئی

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی وکٹ کو غیر معیاری قرار دیدیا اور پنڈی سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو شروع ہوا جو بے نتیجہ رہا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ 
رنجن دوگالے نے اپنی رپورٹ میں وکٹ کو معیار سے کم قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پانچ روز میں پچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فاسٹ باؤلرز کیساتھ ساتھ سپنرز کو بھی کوئی مدد نہیں مل سکی، اس لئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی اور آسٹریلیا پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 252 رنز بنائے۔ 
 

مصنف کے بارے میں