مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا: وزیراعظم

01:26 PM, 11 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کامرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید فائٹر ائیرکرافٹ جے 10 سی کو پاک فضائیہ  میں شامل کرنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ   ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے،  ہمارے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہے ہیں، افواج ا س وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان پیچھے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہر شعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں، ہمارے ماہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہم نے اقدامات کرنے ہوں گے، اللہ کا مشکور ہوں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا، جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو سہولیات دیں گے۔


واضح رہے کہ  جدید فائٹر ائیرکرافٹ جے 10 سی پاکستان ائیرفورس میں شامل کرنے کیلئے کامرہ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور چیف آف ائیر سٹاف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں