عبدالعلیم  خان کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں ملاقات

01:09 PM, 11 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ؒلندن: پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر عبدالعلیم  خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے دو روز قبل  نوازشریف سے لندن میں  ملاقات کی جس میں  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔اہم ملاقات طویل دورانیے کی تھی جو  تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا اہتمام مشترکہ دوستوں نے کیا ۔

واضح رہے   علیم خان نے لندن آنے سے پہلے لاہور میں لیگی صدر شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

خیال  رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار  کرنے والے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن   میں موجود تھے۔

مزیدخبریں