ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

12:35 PM, 11 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: پائلٹ کی حاضر دماغی اور بروقت فیصلے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا انجن پرواز کے دوران  اچانک فیل ہو گیا تاہم پائلٹ نے فوری سابق امریکی صدر کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے باحفاظت طیارے کو اتار لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نیوآلینز میں   ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے جب  دوران پرواز ان کے طیارے  میں فنی خرابی ہوئی اور  اس کا انجن فیل ہو گیا۔ تاہم پائلٹ نے صورتحال کو بروقت بھانپ لیا اور سابق امریکی صدر کو صورتحال سے آگاہ کیا ، ڈونلْڈ ٹرمپ نے  فوری لینڈنگ کے احکامات دئیے جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو محفوظ طریقے سے لینڈ کروا لیا۔

مزیدخبریں