بدا پست : یورپین ملک ہنگری کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو صدر کے عہدے کیلئے منتخب کر لیا گیا۔
غٖیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری میں کیٹیلن نوواک کو ملک کی بطور پہلی خاتون صدر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے 137 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی مخالفت میں 51 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ہنگری کی نو منتخب خاتون صد ر کیٹیلن نوواک کا تعلق حکمران جماعت سے ہے اور اس سے قبل ملک میں فیملی افئیرز کی وزیر بھی رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے الیکشن سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ ہم خواتین بچوں کی پرورش کرتی ہیں،سب کی دیکھ بھال کرتی ہیں، کھانا پکاتی ہیں، ضرورت پڑنے پر ایک ہی وقت میں دو جگہوں پر ہوتی ہیں، کماتی ہیں، پڑھاتی ہیں اور نوبل انعام بھی حاصل کرتی ہیں ۔