لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف سامنے آنیوالے الزامات پر بالآخر شدید ردِعمل دیا ہے۔
حالیہ دنوں کے دوران اداکارہ ثنا جاوید پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف افراد کی جانب سے بدسلوکی اور نامناسب رویہ اپنانے کے الزامات عائد کیے گئے جن میں زیادہ تر میک اپ آرٹسٹ ہیں تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
ثناء جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قانونی دستاویز کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کے فیصلے کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اداکارہ کے خلاف بات کی ہے اور ان پر الزامات لگائے ہیں۔
نامور پاکستانی اداکارہ نے اس موضوع کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر بتانے کے لیے ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
اداکارہ ثنا جاوید کے مطابق لوگوں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف جان بوجھ کر مہم چلائی ہے۔ اداکارہ چاہتی ہیں کہ لوگ اس بات پر غور کریں کہ کسی نتیجے پر پہنچنے اور اپنے مؤقف کو سامنے لانے سے پہلے پوری کہانی جان لینا ہمیشہ دانشمندی ہے۔