عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی

عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی

نئی دہلی: اسٹینڈ اپ کامیڈین سے بھارت کی سیاست میں قدم رکھنے والے  بھگونت سنگھ مان  بھارتی ریاست پنجاب کے  نئے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں کلین سویپ کرتے ہوئے  بی جے پی اور کانگریس کی چھٹی کروا دی جس کے بعد عام آدمی پارٹی کے  بھگونت سنگھ مان پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ ہونگے۔ عام آدمی پارٹی کی جیت  کے بعد کانگریس نے شکست تسلیم کرلی۔

پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے ہار تسلیم کرتے  ہوئے کہا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے،  انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔

مصنف کے بارے میں