اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا سینٹ الیکشن کو ساری دنیا میں بدنام کر کے رکھ دیا ہے ،پی ڈی ایم نے پیسوں سے ووٹ خریدے ،کل بھی سیکرٹ ووٹ ہے امید ہے سنجرانی جیتیں گے ،سنجرانی بلوچستان کےمستقبل کا نام ہے، کل وہ جیتیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکور کمیٹی اجلاس کی سب سے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ کورکمیٹی سمیت سب نےعثمان بزدار پراعتماد کا اظہار کیاہے ،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے ،پی ڈی ایم نے سینٹ الیکشن میں ووٹ خریدے ،انہوں نے کہا ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ،سینٹ الیکشن میں آصف زرداری نےپیسوں سے ووٹ خریدے،حفیظ شیخ کو شکست دلوانے میں سب سے زیادہ ہاتھ آصف علی زرداری کا ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کےخلاف ہے،کورکمیٹی اجلاس کے بعد پارٹی کے دیگر اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی کومتحرک کررہےہیں لوگوں کومختلف ذمے داریاں دی گئیں ہیں،قوم کوآگاہ کریں گےکہ کیا کیا ہم نے کیا ہے اورکیا کچھ کریں گے ،سینیٹ الیکشن سےمتعلق پارٹی ممبران کوذمے داریاں سونپی گئیں ہیں، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پارٹی نےوزیراعظم کےفیصلوں کوسراہابھرپورحمایت کااظہارکیاہے ،ایک جماعت نےمانگےتانگے سےایک سیٹ چوری کی۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےاسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل اہم ملاقات کی ،ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی بھی شریک تھے ،واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں جس میں پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خوب شور شرابا مچا یا جا رہا تھا ،چیئرمین سینٹ الیکشن کی حمایت کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے بھی چند روز قبل چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی تھی ،لیکن چوہدری برادران نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے چیئرمین سینٹ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔