لاہور، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمران کو مستقل نہ کرنےکیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے عدالتی احکامات کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر برہم کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبدالعزیزاعوان نے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا ، پنجاب حکومت نےابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کرایا؟
اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ اوقاف میں 20سال سےکنٹریکٹ بنیادوں پرملازمت کررہا ہے، اعلیٰ حکام کومتعدددرخواستیں دینےکےباوجودملازمت میں مستقل نہیں کیاگیا، ملازمت پرمستقل نہ ہونےسے اگلے عہدے پر ترقی بھی نہیں دی جارہی، عدالت حکومت کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دے۔