شریک حیات کو آسان نہیں لینا چاہئے ، ودیا بالن

05:27 PM, 11 Mar, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ شریک حیات کو آسان نہیں لینا چاہئے 

بھارتی اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ  اپنے شریک حیات کوآسان لینا درحقیقت ایک خوفناک عمل ہے۔

ودیا بالن کا کہنا تھا  کہ اگر کوئی شخص اپنے شریک حیات کو آسان لے رہا ہے تو اسے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے اپنے رشتے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اتفاق کرتی ہوں کہ کامیاب شادی میں بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزاررہے ہوتے ہیں جس کے ساتھ آپ پلے بڑھے ہی نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود آپ اپنے پارٹنر کو آسان نہیں لے سکتے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے وہ عوامل پسند ہیں جو ازدواجی زندگی کو مضبوط اور پرجوش بناسکیں جب کہ میں نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8 سالوں میں یہ جانا کہ اس رشتے میں جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ آپ شریک حیات کو آسان نہ لیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ودیا بالن نے 2012 میں اپنے بوائے فرینڈ اور پروڈیوسر   سدھارتھ رائے سے شادی کرلی تھی ۔
 

مزیدخبریں