لاہور :سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل ہی چوہدری برادران نے آصف علی زرداری کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ وہ حکومتی اتحادی ہیں اورہمارااتحادپہلےسےزیادہ مضبوط ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارسےاسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل اہم ملاقات کی ،ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی بھی شریک تھے ،واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل تھیں جس میں پنجاب میں تبدیلی سے متعلق خوب شور شرابا مچا یا جا رہا تھا ،چیئرمین سینٹ الیکشن کی حمایت کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے بھی چند روز قبل چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی تھی ،لیکن چوہدری برادران نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے چیئرمین سینٹ کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الہٰی نے دوران ملاقات ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ،اس موقع پر (ق)لیگنےحکومتی امیدوارصادق سنجرانی کی حمایت کااعادہ بھی کیا،دونوں رہنمائوں نے ملاقات میںاس بات پر اتفاق کیا کہ سیاسی تماشہ لگانےکی ہرسازش کومل کرناکام بنائیں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئےمل کرکام کرتےرہیں گے،اتحادی ہیں اورہمارااتحادپہلےسےزیادہ مضبوط ہے،اتحادمیں دراڑڈالنےوالوں کےارمان پورےنہیں ہوں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا بہترین حکمت عملی سےپنجاب میں تمام امیدوارکامیاب ہوئے،انہوں نے کہا آئندہ بھی حکومتی امیدوارصادق سنجرانی کوکامیابی ملےگی،اتحادی جماعت کوہرموقع پرساتھ لےکرچلیں گے۔
واضح رہے سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل ہی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،دونوں رہنماؤں کا پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ،آصف علی زرداری نے چیئرمین سینٹ الیکشن سے متعلق بڑ ادعویٰ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری ایک دفعہ پھر ایک زرداری سب پر بھاری والی گیم کیلئے متحرک ہو چکے ہیں ،سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل ہی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم کو سینیٹ میں حکومت پر واضح برتری حاصل ہے،یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں،انہوں نے کہا ہوم ورک مکمل ہے، تمام اراکین نے حمایت کا یقین دلایا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں حکومت ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کررہی ہے،حکومت نے ہمارے اراکین کو توڑا تو سب عوام کے سامنے لائیں گے، عمران خان کے منہ سے اخلاقیات کی باتیں اچھی نہیں لگتیں،ہمارے اراکین پر صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے،آصف علی زردای اور فضل الرحمن نے بڑادعویٰ کرتے ہوئے کہا نمبرز ہمارے پاس ہیں،حکومت صرف ہارس ٹریڈنگ کرکے ہی جیت سکتی ہے۔