سینیٹرز کو کالز آ رہی ہیں گیلانی کو ووٹ نہ دیں، جیت شکست میں بدلی تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے: مریم نواز 

02:56 PM, 11 Mar, 2021

لاہور : مسلم لیگ  ن   کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے ، ہمارے سینیٹرز کو فون کالز  کی جارہی ہیں۔ ہمارے سینیٹرز سے کہا جارہا ہے ۔ پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں، بعض سینیٹرز نے ثبوت ریکارڈ کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے ثبوت کو ریکارڈ کرلیا  ہے ۔مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کیا بیان بھی ری ٹویٹ کیا جس میں فضل الرحمن نے کہا کہ  ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم کو سامنے لائیں گے۔

پی ڈی ایم نے سینیٹ چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار بنایا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کو امیدوار بنایا ہے۔ سینیٹ چیئرمین کے لیے انتخاب کل ہو رہا ہے۔ بظاہر اپوزیشن کو برتری حاصل ہے تاہم حکومت صادق سنجرانی کو انتخاب جتوانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

مزیدخبریں