وائی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل میں آؤٹ ڈورز کی تالہ بندی کردی

02:15 PM, 11 Mar, 2021

ڈیرہ غازی خان : ڈاکٹر کو معطل کرنے پر وائی ڈی اے نے ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل میں آؤٹ ڈورز کی تالہ بندی کردی ۔مریض خوار ہوگئے .

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے اچانک دورہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل میں ایک مریض کی اس شکایت پر کہ ہاسپٹل میں تھرما میٹر تک موجود نہ ہے ' ایک ڈاکٹر سلامت اللہ قاضی کو معطل کردیا تھا۔

اس حکمنامے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہاسپٹل کے تمام آؤٹ ڈورز کو بند کر کے تالے لگا دئیے ۔جس سے دور دراز سے آنیوالے مریض خوار ہو کر رہ گئے ،جبکہ وائی ڈے اے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر معطلی کا حکمنامہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا۔

مزیدخبریں