کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی ماسٹر مائنڈ کہکشاں نامی خاتون نکلیں

11:58 AM, 11 Mar, 2021

کراچی:  کراچی میں حالیہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کون ملوث ہے؟ سب سامنے آگیا۔ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی ماسٹر مائنڈ ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر نکلیں جو امریکا میں بیٹھ کر کراچی کے حالات خراب کر رہی ہیں۔ 

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز اور رینجرز کے کرنل شبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں کے بارے انکشاف کیا۔ 

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق امریکا میں مقیم ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر مرکزی کردار نکلی ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کے احکامات پر کہکشاں دہشت گردی کراتی رہی ۔ رینجرز نے اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار کئے۔ ٹارگٹ کلرز نے چیئرمین یو سی 13 راشد ماموں کو قتل کیا۔ ملزمان نے عدالت میں اعتراف جرم، اہم انکشافات بھی کئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا سے کہکشاں حیدر دہشت گردی کا مکمل نیٹ ورک چلاتی ہے۔ بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر کہکشاں وائٹس ایپ سے ہدایات دیتی رہی ۔دہشت گرد نیٹ ورک کیخلاف شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ کراچی میں جو ٹارگٹ کلر ٹیمیں کام کر رہی ہیں وہ امریکا سے کنٹرول کر رہی ہی۔ یہ لوگ باہر بیٹھ کر بھی ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

ڈی آئی جی عمر شاہد کے مطابق کہیں سے بھی کوئی پاکستان کیخلاف کوئی گھناؤنی سازش کرے گا اس کا انجام برا ہوگا۔ کہکشاں نے را اور دہشت گرد تنظیموں کےساتھ مل کر ٹیمیں بنائیں ۔ پولیس، سیاسی، مذہبی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کیلئے گروپ تشکیل دیئے ۔

کہکشاں حیدرنے ٹارگٹ کلر گروپ کو مسجد کے پیش امام کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا۔ کہکشان حیدر نے متعدد لوگوں کے قتل کے احکامات دیئے۔پریس کانفرنس میں خاتون کہکشاں کی کال ریکارڈنگ بھی سنائی  گئی۔ کہکشاں حیدر امریکا کی اسٹیٹ ٹیکساس میں مقیم ہیں۔  کہکشاں حیدر نےٹارگٹ کلرز کو ہر ہدف ٹارگٹ کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا۔ کب،کہاں، کیسے،کس گاڑی پر اور کیا پہن کر واردات کرنی ہے سب بتایا۔ 

ٹارگٹ کے جسم کے کون سے حصے کو نشانہ بنایا ہے یہ تک بتایا جاتا ہے۔ٹارگٹ کلر کو ایڈوانس 50 ہزار، ٹارگٹ مکمل ہونے پر 2 لاکھ کا بھی کہا۔ٹارگٹ کلرز کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ دہشرت گردی کیلئے رقم بھیجنے کے شواہد بھی سی ٹی ڈی نے حاصل کرلئے۔

عمر شاہد کے مطابق ٹارگٹ کلر گروپس کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ایم کیو ایم لندن کا کراچی میں دہشت گردی کرنے کا ہمیشہ سے مقصد رہا ہے۔  پولیس، رینجرز،سی ٹی ڈی ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو پکڑتی رہتی ہے۔

رینجرز کے کرنل شبیر نے بتایا کہ  رینجرز نے جنہں گرفتار کیا تھا ان کو عمر قید کی سزا مل چکی ہے۔ وہ لوگ بھی کہکشاں نامی خاتون کا نام لے چکے تھے ۔کراچی میں ٹارگٹ کلرز کام کر رہے ہیں ان کو یہ لیڈ کر رہی ہیں ۔یہ باہر بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کرنل شبیر کے مطابق کہکہشاں حیدر پر پہلے ہی ایف آئی آر درج ہے۔جو ٹارگٹ انہوں نے بتائے ان  میں فرقہ واریت بھی ہوسکتی تھی۔ ٹارگٹ کلرز کو پیسے دینے والوں کی تحقیقات سیاسی طور پر نہیں ہو گی۔یہ تحقیقات خالصتاً دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے حوالے سے ہوگی ۔

مزیدخبریں