لندن : برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کی ظالمانہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر بحث ہوئی ہے ۔
دارالعوام میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے بھارتی نژاد رہنما گُرچ سنگھ کی درخواست پر کی گئی۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ جب دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ہوگی تو بھارت سے ان خدشات کا اظہار کیا جائے گا۔
دوسری بھارتی حکومت کے ردعمل پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھارت نے برطانوی پارلیمنٹ میں اس بحث کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے اور برطانوی ہائی کمشنر کو نئی دلی میں طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔
بھارتی میڈیا نے بھی اپنی روائیتی رپورٹنگ کے طریقہ کار کے تحت برطانیہ میں کسانوں کے مسائل پر ہونے والی ڈیبیٹ کے بارے میں مودی سرکارکی پالیسیوں کی تحت ہی پروگرام بھی کیے ہیں ۔