روس میں آتش فشاں پھٹ پڑا

08:15 AM, 11 Mar, 2021

ماسکو : روس  میں آتش فشاں   پھٹ پڑا  ہے اورپہاڑ نے لاوا اگلنا شروع  کر دیا،رات کی تاریکی میں منظرانتہائی وحشت ناک دکھائی دینےلگاہے ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی پہاڑی سلسلے میں بنا آتش فشاں   پھٹ گیا، آتش فشاں پھٹنے سے پھیلنے والی شہربھرمیں بکھرگئی ہے ۔

شہریوں کا کہناہے کہ آتش فشاں سے  کئی کلومیٹرزتک دھویں کےبادل چھاگئے ہیں ۔آتش فشاں پھٹنے سے کھولتا لاوا   پہاڑ سے نیچے آنے لگا ہے ، جس سے نشیبی علاقے  میں آباد انسانی اور حیوانی آبادی کو خطرہ ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں میں وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہو رہے ہیں۔

قریبی علاقوں میں زلزلے  کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے،مقامی انتظامیہ  نے قریبی علاقوں کوخالی کرالیا ہے ۔شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں