ایف بی آر نے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خودکار نظام متعارف کرا دیا

12:29 AM, 11 Mar, 2021

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا خودکار نظام متعارف کرادیا۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ممبر آئی آر آپریشنز نے ریفنڈکلیمز کی پہلی ادائیگی کیلئے خودکار نظام کا افتتاح کیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریفنڈکی ادائیگی ٹیکس گزاروں کو بینک اکاؤنٹ میں ہو گی جبکہ ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے درمیان بنائے گئے وی پی این سے ہو گی۔

نئے نظام کے اجراء سے ٹیکس نظام میں انسانی مداخلت مزید کم ہو جائے گی اور کاروباری برادری کو بروقت ٹیکس ریفنڈ ادائیگی سے ریلیف ملے گا۔ ایف بی آر نے اعلان کیا کہ ود ہولڈرز کیلئے بھی خود کار نظام متعارف کیا جائے گا۔

مزیدخبریں