حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی،اعتزاز احسن

حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی،اعتزاز احسن

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی،اپوزیشن کے اتحاد میں ن لیگ روکاوٹ ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائی میں کامیاب ہوئے،مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کی رہائی کےلئے اسلام آباد کا رخ کیا ،ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جانا انوکھی ریلیف ہے ،نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی ذمہ دار حکومت ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف ملک سے باہر ہیں اور طبیعت بھی ٹھیک ہے،یہ وہ ہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جارہے تھے اور وہاں ملاقاتیں کر رہے ہیں ،اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی،اپوزیشن کے اتحاد میں ن لیگ روکاوٹ ہے ،انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے ضمانت دی ہے کہ وہ اپنا ووٹ عمران خان کے خلاف نہیں ڈالیں گے۔