پشاور زلمی نے  کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دےدی

11:01 PM, 11 Mar, 2019

کراچی : پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ،  پشاور زلمی کے 204 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کنگز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،  8 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، انگرم نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 13 اور عماد وسیم 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ 

 کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کامران اکمل اور امام الحق کے137 رنز کے اوپننگ اسٹینڈ کی بدولت زلمی بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی، ان کے سوا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

کامران اکمل 86 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ امام الحق نے 59 رنز کی باری کھیلی، پولارڈ 12، ڈاؤسن 9 ، سیمی 5، وہاب ریاض 11 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3، منرو نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں