فیصل آباد میں گرو نانک کبڈی کپ ٹورنامنٹ، پہلوانوں کا شاندار کھیل

10:30 PM, 11 Mar, 2019

فیصل آباد : فیصل آباد میں گرونانک کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں پہلوانوں کا شاندار کھیل ، فاتح کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کھیلے جانے والے دلچسپ مقابلوں میں پہلوانوں نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے ، ایونٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلوانوں نے خوب داؤ  پیچ لڑائے اور خوب زور آزمائی کی۔

کھلاڑی کہتے ہیں کہ پوائنٹ سکور کرنے کے لیے ریڈر اور سٹاپرز کے درمیان طاقت اور پھرتی کیساتھ ساتھ دماغی چستی بھی ضروری ہے ،منتظمین کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں بہتر پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو مستقبل میں مواقع فراہم کیے جائے گئے۔

ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کار، موٹر سائیکلوں سمیت ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں