پاکستان میں عورت مارچ ، کیا نیا فتنہ سر اٹھانے لگا ہے؟

08:09 PM, 11 Mar, 2019

اسلام آباد: پاکستان میں عورت مارچ کے نام سے ایک نیا فتنہ سر اٹھانے لگا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں اور اس دوران پلے کارڈرز پر ایسے جملے تحریر کیے گئے جوکہ غیراخلاقیات کے زمرے میں آتے ہیں۔

مظاہرے کے دوران خواتین کی جانب سے پلے کارڈز پر غیراخلاقی تصاویر بھی بنائی گئیں ، لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے دوران خواتین نے اونچی آواز میں موسیقی پر کھلے عام رقص کیا اور پلے کارڈز پر تحریر تھا ناچ بلبل تمھیں کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

معروف ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو خطاب کے دوران خواتین کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت تحقیقات کرے کہ کن سماجی تنظیموں کی امداد پر خواتین نے احتجاج کیا ہے۔

مزیدخبریں