ملکی سلامتی پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں:اپوزیشن لیڈر پنجاب

06:05 PM, 11 Mar, 2019

لاہور:اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے ایشوز پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے موضوع پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت نے کیوں ہوم ورک نہیں کیا ، موجودہ حکومت کے دور میں روپے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مانگے تانگے کے پیسے آ رہے ہیں ، شہید بھٹو نے ایٹمی قوت کی بنیاد رکھی ، ملکی سلامتی کیلئےتمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بروقت فیصلے ہی احسن فیصلے ہوتے ہیں ،پہلے دن کہا تھا کہ آئیں مل بیٹھ کر معیشت پر بات کریں ، بھارت اب پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

نوازشریف نے قومی امنگوں کے عین مطابق بھارتی دھماکوں کے جواب میں6 دھماکے کیے ، بھارت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مزیدخبریں