لاہور:ہائیکورٹ نے نیب کو میاں منشاءکو گرفتار کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صنعت کار میاں منشاءکو نیب نوٹس طلبی کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر میاں منشاءکے وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے میاں منشاءکو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
عدالت نے میاں منشاءکے وکیل کو حکم دیا کہ آپ کو کہا تھا کہ آپ نیب کی تفتیش میں تعاون کریں۔وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ عدالت اپنے حکم نامے میں نظر ثانی کرے اور نیب کو گرفتاری سے روکنے سے متعلق الفاظ شامل کرے۔