سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے
کیپشن: عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جا رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے جب کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔