دو مئی سے گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار

08:51 AM, 11 Mar, 2019

اسلام آباد: موٹر ویز ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لائنیں لگنے کا مسئلے کے پیش نظر موٹر ویز اتھارٹی نے دو مئی سے گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ لازمی قرار دیدیا۔ ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑی موٹر ویز ایم ون اور ٹو پر نہیں چل سکے گی۔

موٹر ویز کے ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے حل کیلئے ایم ون اور ایم ٹو موٹرویز پر دو مئی سے ایم ٹیگ لازمی قرار دیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

موٹرویز اور ہائی ویز اتھارٹی نے فیصلہ داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے کے باعث کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسی گاڑیاں جو ایم ٹیگ نہیں رکھتی ہوں گی دو مئی سے ایم ون اور ایم ٹو پر سفر نہیں کر سکیں گی۔ اسلام آباد سے ہری پور اہبٹ آباد موٹروے استعمال کرنے والوں کو بھی ایم ٹیگ لینا ہو گا۔

مزیدخبریں