لاہور قلندرز نے سپر اوور میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

لاہور قلندرز نے سپر اوور میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

دبئی :سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ برابر ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ آخری اوور انتہائی دلچسپ رہا، قلندرز نے سپر اوور میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 12 رنز کا ہدف دیا تاہم کراچی کنگز سپر اوور میں صرف 8 رنز ہی بنا سکے۔

قبل ازیںپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 164رنز کا ہدف دے دیا،کنگز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر163رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرکراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، کراچی کی طرف سمنز اور ڈینلی میدان میں آئے 19کے مجموعے پر ڈینلی تو 3رنز بنانے کے بعد یاسر شا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے لیکن بابر اعظم اور سمنز نے اپنا سفر جاری رکھا اور مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سمنز نے تیز ترین اننگ کھیلتے ہوئے 39گیندوں پر55رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 8چوکے شامل ہیں ان کی وکٹ سہیل خان کے حصے آئی۔124رنز پر کراچی کنگز کی تیسری وکٹ پڑی جب انگرام12رنز بنانے کے بعد سہیل خان کے ہاتھو ں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔کراچی کنگز کے بابر اعظم 61رنز بنانے کے بعد سہیل خان کا شکار بنے اور شاہد آفریدی تاریخ کو دہراتے ہوئے پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد اگلی بال پر شاہین شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ۔