اگلے الیکشن کے بعد گوجرانوالہ میں میٹروبس بنائیں گے

06:42 PM, 11 Mar, 2018

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اہم نے کام کیا ہے اور اللہ کو منظور ہوا تو آصف زرداری اور عمران نیازی کے گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے۔آئندہ الیکشن کے بعد گوجرانوالہ میں میٹروبس بنائیں گے۔
گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور پروجیکٹ پیپلزپارٹی کے دور میں 4 سال کراچی میں دبا رہا لیکن ہم نے دن رات محنت کرکے وہ منصوبہ مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ بجلی جاتی تھی واپس نہیں آتی تھی لیکن آج بجلی ہی بجلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی موہن جودڑو لگتا ہے جب کہ پشاور کی روشنیاں بھی مانند پڑ گئی ہیں لیکن ہم نے پنجاب میں اربوں روپے کی سڑکیں، اسپتال، کھیلوں کے میدان بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔نوازشریف اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں , مریم نواز

شہباز شریف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی پی پی چیئرمین آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نیازی مل گئے ہیں اور دونوں نے اپنے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا جس کے بعد نیازی صاحب آج کے پی میں شکل دکھانے کے قابل نہیں اور زرداری نے سندھ میں جو کیا سب سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب سمیت پاکستان میں کام کیا ہے، اللہ کو منظور ہوا تو زرداری نیازی گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تو مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا ہوگا اور عوام نے خدمت کا مزید موقع دیا تو پورے پنجاب کو لاہور بناکر رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھ پرالزامات لگاتے ہیں لیکن میں خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کو لاہور بنادیں گے، فیصلہ عوام نےکرنا ہے کہ ترقی کو آسمان تک پہنچانا ہےیانہیں؟شہباز شریف نے اگلے انتخابات کے بعد گجرانوالہ میں میٹرو بس بنانے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں