فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کارکنوں نے جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پکڑ کر دھو ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ممبر سازی مہم کے دوران ایک شخص نے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مذکورہ شخص کو پکڑ کر ایسی درگت بنائی کہ اس کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے۔
جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے والے شخص نے اپنا نام رمضان بتایا ہے اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنماءنے اسے عمران خان پر جوتا پھینکنے کیلئے کہا۔