راولپنڈی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں نے نواز شریف سے محبت اور چاہت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔نوازشریف ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہے بلکہ وہ ان سے نمٹتا جانتا ہے۔ایسی گھٹیا حرکتیں ہمیشہ شکست کھانے والا ہی کرتا ہے۔شکست برداشت کرنے کے لیے بہت بڑا ظرف اور حوصلہ چاہیے ہوتا ہے۔
راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جلسہ یا کنونشن نہیں ہے یہ انقلاب کی لہر ہے۔یہ وہ سیلاب ہے جس کو تنکوں سے نہیں روکا جاسکتا۔پنڈی کے شیروں آپ کا لیڈر بہادر آدمی ہے۔اوچھے ہتھکنڈوں سے نوازشریف کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔نوازشریف حق اور سچ کے راستے پر ہیں۔
اور جو حق کے راستے پر ہو اس کی راہ میں مشکلات آتی ہیں۔آج صبح میرے دل کو بہت دکھ پہنچا۔اور مجھے علم ہے آپ کے لیڈر کے ساتھ آج جو بھی ہوا آپ اس پر دکھی ہیں۔مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں نے نواز شریف سے محبت اور چاہت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔نوازشریف ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہے بلکہ وہ ان سے نمٹتا جانتا ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شکست برداشت کرنے کے لیے بہت بڑا ظرف اور حوصلہ چاہیے ہوتا ہے۔ ایسی گھٹیا حرکتیں ہمیشہ شکست کھانے والا ہی کرتا ہے۔مریم نواز نے عمران خان پر بھی خوب تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر گندی زبان استعمال کی۔جس شخص کی نہ ہی زبان اپنی ہے اور نہ فیصلے اپنے ہیں وہ لیڈر کہلانے کا لائق نہیں ہے۔پنڈی والے بتائیں کہ کیا الیکشن جیتنے کے بعد کیا ایک بار بھی عمران خان اس حلقے میں مڑ کر آئے۔
یہاں عمران خان کو ووٹ ملا لیکن ووٹ کی ذمہ داری نواز شریف نے ادا کی۔اور روالپنڈی میں سارے ترقیاتی کام نواز شریف نے کیے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف پر دو سال سے مقدمات چل رہے ہیں لیکن پھر بھی ان پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔نواز شریف کے اثاثے کھولنے ہیں تو پھر سب کے اثاثے کھولو۔کوئی نوازشریف پر چھ ماہ میں چھ فیصد کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکا۔مریم نواز نے مائک نیچے رکھ کر سوشل میڈیا کے کارکنوں کے لئے تالیاں بھی بجائیں۔اور کارکنان کو شاباش بھی دی۔