رانا ثناءاللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل لیکر جاﺅں گا،عمران خان

04:01 PM, 11 Mar, 2018

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر جیل لیکر جاﺅں گا جبکہ عابدشیر علی نوا زشریف کا چمچہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ 2018 ءکا الیکشن جیتیں گے،وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا جس کا وزیر اعظم صادق اور امین نہ ہو ،ملک کے تمام اداروں کو مضبوط بنائیں گے اوریہ ملک آپ کو تبدیل کرکے دکھائیں گے،نہ آج تک کسی کے آگے جھکا ہوں نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ،ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں:خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہے،پنجاب اور سندھ میں بھی پولیس کا یہی نظام لیکر آئیں گے،جس ملک کے لیڈر چور اور ڈاکو ہوں وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مزیدخبریں