نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا عبدالغفور دوساتھیوں سمیت گرفتار،جامعہ نعیمہ کا سابق طالبعلم نکلا

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا عبدالغفور دوساتھیوں سمیت گرفتار،جامعہ نعیمہ کا سابق طالبعلم نکلا

لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے عبدالغفور کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آج جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا جس کے بعد انتظامیہ نے عبدالغفور نامی شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔جوتا پھینکنے والے کی شناخت عبدلغفور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ عبدالغفور جامعہ نعیمہ کا ہی سابق طالبعلم ہے جبکہ اس کے مبینہ طور پر دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے نام منور اور ساجد بتائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ نعیمہ میں نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا

تینوں افراد کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کردیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے گروہ کو حرات میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلا ف کارروائی نواز شریف کے سٹاف سے بات چیت کے بعد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک دوسرے کی اتنی تذلیل ،ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں:خواجہ سعد رفیق کا ٹوئٹ

خیال رہے کہ آج جامعہ نعیمہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر ایک شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جو کہ ان کے کندھے کو چھوتا ہوا نیچے گر گیا جبکہ اس واقعے کی عمران خان ،شیخ رشید،آصف زرداری اور متعدد رہنماﺅں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: