لاہور:صوبائی دارالحکومت میں جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینک دیا گیا اور اس طرح وہ بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جامعہ نعیمہ میں نوازشریف کے خطاب سے پہلے تقریب میں بد نظمی کا مظاہرہ کیا گیا اور جب نواز شریف خطاب کے لئے سٹیج پر تشریف لائے تو ایک شخص کی جانب سے ان پر جوتا پھینک دیا گیا جو ان کے کندھے کو چھ کر نیچے گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید اور فواد چوہدری کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت
تقریب میں بدنظمی کے باوجود نواز شریف تقریب سے خطاب کرتے رہے جبکہ انتظامیہ نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا ہے۔جوتا پھینکے جانے کے باوجود نوازشریف نے خطاب جاری رکھا اور کہا کہ پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جامعہ نعیمیہ کے طلبا پاکستان کیلیے ایک اثاثہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جوتا پھینکنا،سیاہی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے:عمران خان کی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت
یاد رہے کہ اس قبل وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر بھی نارووال میں مسلم لیگ ن کے تحت ہونے والی تقریب میں تقریر کے دوران ایک شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا۔
مسلم لیگ ن کےورکرز کنونشن وزیر داخلہ احسن اقبال خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران بلال حارث نامی شخص نے ان پر جوتا پھینکا تھا جبکہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں دوران خطاب وزیرخارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی تھی۔
ویڈیو دیکھیں: