پشاور:میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو دبئی سے پاکستان پہنچانے کے بعد خیبرپختوا پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کو سونے کے تاج اور ہار کے بعد اب عمران خان کو بھی کارکنوں کی جانب سے سونے کا بلا پیش کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں رشتے کے تنازعہ پر قتل ہونیوالی والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا جس کے بعدخیبرپختونخوا پولیس نے بے نظیر ائیر پورٹ پرملزم کو تحویل میں لے لیا ۔
ملزم مجاہد آفریدی کو ایف آئی اے کی نگرانی میں دبئی سے اسلام آبادکے بے نظیر ائیرپورٹ پہنچایا گیا جبکہ ملزم کو ایک دور روز میںعدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والا نوجوان یارسول اللہ کے نعرے لگاتا رہا،ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعدچیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے واقعے کا ازخود نوٹس لینے پر کے پی پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کی درخوست کی تھی۔