خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والا نوجوان یارسول اللہ کے نعرے لگاتا رہا،ویڈیو سامنے آگئی

10:52 AM, 11 Mar, 2018

سیالکوٹ:وزیرخارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھنکنے والے نوجوان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف پر ایک نوجوان نے تقریب کے دوران سیاہی پھینک دی جس کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہی پھینکنے کے بعد کارکنان نے پکڑا تو نوجوان نے یارسول اللہ کے نعرے لگا دیئے جبکہ لیگی کارکنان تشدد کرتے رہے اور نوجوان جذباتی انداز میں نعرے لگاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ خواجہ آصف کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

کارکنا ن کی جانب سے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کو تھانے منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے سیاہی پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ ابھی تک اس شخص کا کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

دوسری جانب خواجہ آصف نے کہا کہ میری اس شخص سے کوئی رنجش نہیں ہے ، لگتا ہے پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی گئی ہے ، ایسے واقعات میرا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں