نیویارک: بین الاقوامی ادارے ”فوربیس “ نے دنیا کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست جاری کردی جس کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے نمبر پر جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ پانچویں نمبر پر ہیں۔ امیر ترین افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے فوربیس کے مطابق بل گیٹس 86.5بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں۔
اسی طرح فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گذشتہ سال 44.6بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین آدمی تھے جبکہ اس سال 58بلین ڈالر مالیت کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔
اسی طرح وارن بفٹ 78.5ڈالر کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی ، جیف بیزوس 73.2بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ 72بلین ڈالر ز اثاثوں کے مالک امانیکو اورٹیگا دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔