ممبئی : بھارتی فلم ساز وہدایت کار رام گوپال ورما کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر متنازعہ پیغام کے بعد سماجی میل جول کی ویب سائٹس اور میڈیا میں بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ رام گوپال ورما نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام خواتین مردوں کو اس طرح خوشیاں دیں جس طرح کی خوشیاں سنی لیون دیتی ہیں۔
اس پیغام کے بعد رام گوپال ورما کے خلاف احتجاج کیا گیا اورخواتین کے حقوق کیلئے قائم ایک تنظیم نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بھی دی ہے۔
رام گوپال ورما نے بعد میں اپنے پیغام پر دلی معذرت کا اظہارکیا تاہم ان کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی اوراب بھی سوشل میڈیا اورمین سٹریم میڈیا پر اسی پیغام کے چرچے ہیں۔
گزشتہ روز اس معاملے پر اداکارہ سنی لیون کا پہلا ردعمل بھی سامنے آیا اورانہوں نے تمام لوگوں سے کہاہے کہ وہ اس معاملے پر ایک ہی موقف اپنائےں۔ اداکارہ سونم کپورنے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ بہتر ہے کہ اس پیغام کو نظر انداز کیا جائے اورآگے بڑھا جائے۔