نیو یارک : بیٹ مین، سپر مین اور رابنز کے سپر ہیرو ز پر مشتمل ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم”ان جسٹس2“ مئی میں لانچ کی جائے گی۔
اس گیم میں کئی نئے مشن اورخطرناک ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں۔ جس میں ڈی سی کردار اوربیٹ مین، سپر مین اور رابنز جیسے معروف سپر ہیروز ایڈونچر، تھرل اور ایکشن کرتے دکھائی دیں گے۔
غیر معمولی طاقت کے حامل سپر ہیروز پر مبنی یہ سنسنی خیز ویڈیو گیم شائقین ونڈوز پی سی سمیت ایکس باکس، ون اور پلے اسٹیشن فورپر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں۔