خلا میں دانت کیسے برش کئے جاتے ہیں، جانئے اس خبر میں

خلا میں دانت کیسے برش کئے جاتے ہیں، جانئے اس خبر میں

لاہور : خلا میں زمین کی کشش ثقل موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہاں چیزوں کو رکھنا نا ممکن ہوتا ہے اور ہر شے ہوا میں تیر رہی ہوتی ہے۔ وہاں چلنا پھرنا تو محال ہے ہی، لیکن کھانا پینا، رفع حاجت اور سیکڑوں معمولی کاموں کے لیے بھی مختلف تکنیکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

کینیڈا کی خلائی ایجنسی کے خلا میں موجود خلا باز کرس ہیڈ فیلڈ نے اس صورتحال کا ذرا سا اندازہ کروانے کی کوشش کی ہے۔
ایک ویڈیو میں کرس بتارہے ہیں کہ خلا میں موجود افراد کس طرح سے ہاتھ دھوتے اور دانتوں میں برش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ ہاتھ دھونے والے محلول کو اس کے بیگ میں سے نکالتے ہیں تو وہ ایک بلبلے کی صورت ہوا میں معلق ہوجاتا ہے۔ اسی بلبلے کو وہ اپنے ہاتھوں کی صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اسی طرح دانت برش کرنے کے لیے بھی وہ یہی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ خلا میں وقت گزارنے کے بعد جب خلا باز واپس زمین پر آتے ہیں تو کئی طبی پیچیدگیوں کا شکار ہوتے ہیں۔
خلا میں کشش ثقل کی غیر موجودگی کا عادی ہونے کے بعد زمین پر واپسی کے بعد بھی خلا بازوں کو توازن برقرار رکھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ان کے وزن میں بھی کمی ہوجاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں