ہونڈا نے اب تک کا سب سے تیز رفتار ماڈل پیش کر دیا

08:53 PM, 11 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

جنیوا : سوئٹزرلینڈ میں چمچماتی کاروں کا میلا سجا ہوا ہے، جہاں بیٹری سے چلنے والی کاریں شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم کار شو میں پیٹرول اورگیس سے چلنے والی گاڑیوں کے نت نئے ماڈلز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ہونڈا نے بھی اپنی گاڑی سوک کا اب تک کا سب سے تیز رفتار ماڈل ”سوک ٹائپ آر 2017“ کو بھی متعارف کرایا۔کمپنی نے اس نئی ہونڈا سوک کو اب تک کا سب سے تیز رفتار اور منفرد قرار دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سب سے تیز اور طاقتور ترین ہونڈا سوک کا ماڈل ہے جو کہ اس لائن کا ٹین جنریشن ورژن ہے۔

اس گاڑی کےلئے 2.0 لیٹر آئی وی ٹیک ڈی ٹربو بیس انجن استعمال کیا گیا ہے جو کہ 306 ہارس پاور رکھتا ہے۔ اس گاڑی میں چیسز اور سپنشن کے حوالے سے کافی اپ گریڈز کئے گئے ہیں تاکہ یہ صارفین کی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

مزیدخبریں