دمشق:شام کے شہر دمشق میں یکے بعد دو دھماکوں سے 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دھماکے دمشق میں قدیم قبرستان کے قریب ہوئے جس کافی زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا۔ دھماکوں کے بعد دمشق میں قیامتِ صغریٰ کا منظر ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں قدیم قبرستان باب الصغیر کے مرکزی دروازے کے قریب یکے بعدیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں قبرستان آنے والے 40 زائرین ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے زائرین میں بڑی تعداد عراق سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ہے جب کہ ایران، افغانستان اور عرب ممالک سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد قبرستان میں مدفون ممتاز مذہبی شخصیات کی قبروں کی زیارت کے لئے پہنچی تھی۔
دھماکوں سے متعلق اب تک متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، شام کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق دونوں دھماکے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کئے گئے جسے قبرستان کے قریب نصب کیا گیا تھا تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ دمشق میں باب الصغیر قبرستان کے قریب سڑک کنارے نصب دھماکا ہوا جس کے بعد خودکش بمبار نے خود کو عراقی زائرین کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں عراقی زائرین کی ہلاکت ہوئی۔
دمشق میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 40 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
08:43 PM, 11 Mar, 2017