امریکی آٹو کمپنی کی نئی ایجاد نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

واشنگٹن : امریکہ آٹو کمپنی کی تازہ ترین ایجاد نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ۔ یہ ایجاد استعمال میں انتہائی آسان جبکہ دیکھنے میں تھوڑی ڈراو¿نی ہے۔ امریکی کمپنی ”ٹیسلا“ نے سانپ کی شکل کا خود کار روبوٹک چارجر بنایا ہے۔

08:33 PM, 11 Mar, 2017

واشنگٹن : امریکی آٹو کمپنی کی تازہ ترین ایجاد نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ۔ یہ ایجاد استعمال میں انتہائی آسان جبکہ دیکھنے میں تھوڑی ڈراو¿نی ہے۔ امریکی کمپنی ”ٹیسلا“ نے سانپ کی شکل کا خود کار روبوٹک چارجر بنایا ہے۔
یہ چارجر خود کار طور پر کار کا چارجنگ پوائنٹ ڈھونڈ کر خود کو اس سے پلگ کر لیتا ہے۔اس چارجر کے پروٹو ٹائپ کی ایک ویڈیو ٹیسلا نے ٹوئیٹر پر شیئر کی ہے۔ٹیسلا کا کہنا ہے کہ یہ چارجر اس کی تمام کاروں کے لیے کار آمد ہے۔ٹیسلا نےاس چارجر کے حوالے سے مزید معلومات نہیں بتائیں۔ امید ہے اس چارجر کے مارکیٹ میں آنے کے بعد گاڑی کے لیے باڈی گارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لوگ اس سانپ نما چارجر کو دیکھ کر خود ہی ڈر جایا کریں گے۔

مزیدخبریں