لاہور: آملہ پاکستان سمیت دنیا میں پایاجا نے والاکثیرالمقاصدپھل ہے ،آملہ کے غذائی اجزاء میں سب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے، چھوٹا سا یہ پھل بڑے فوائد کا حامل ہے۔
آملہ میں پایا جانے والا وٹامن سی کی مقدار مالٹے کی نسبت 0 گنا زیادہ ہوتی ہے اور اس کے ترش ذائقے کا سببب بھی وٹامن سی ہی ہے جو انسانی جسم کے میٹابولزم می ںاہم کرداراداکرتا ہے ساتھ ہی یہ ٹاکسن اورزہریلے مادوں کوبھی جسم تلف کرتا ہے۔
آملہ میں موجودخاص قسم کاکیمیائی مادہ ہڈیوں کی نشوونما میں ددکرتاہے۔ آملے کومربعے اچار سلاد کی طرح کھایاجاسکتا ہے جبکہ جگرکے مریض بھی ا س کواستعمال کرسکتے ہیں کیونکہ وٹامن سی اورپروٹین میٹابولزم میں اہم کام سرانجام دیتے ہیں۔ ا س لیے یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اوروزن گھٹانے میں بھی مددکرتا ہے۔
آملہ جلدی امراض میں نہایت مفید ہے اس مقصدکیلئے مربہ، سلاد یا سوکھے آملے بھگوکران کاپانی بھی پیا جاسکتا ہے۔ اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں۔
بالوں کی نشوونماکیلئے صدیوں سے آملے کااستعمال رائج ہے، اس میں موجود کیلشیم بالوں کومضبوط اوران کارنگ سیاہ کرتا ہے، ا س کیلئے سوکھے آملوں کاپانی ابال کر بالوں کی جڑوں لگایاجاسکتا ہے۔